لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے فنانس سیکریٹری جواد رانا کے گھر پر پیپلزپارٹی رہنمائوں اور سینئرصحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر ہوا،افطار ڈنر کے دوران جب صحافیوں نےپارٹی میں تنظیمی کمزوریوں ، عوامی رابطوں کے فقدان ، فنڈز کی کمی ، مرکزی قیادت کی عدم توجہی ، تنظیمی عہدوں کی جانب سے غفلت اور نظریے سے دوری جیسے موضوعات پر سوالات اٹھاۓ تو افطار پارٹی پریس کانفرس کی شکل اختیار کر گئی۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ن لیگ کی عوام دشمنی پالیسیوں پر کسی صورت خاموش نہ رہنے پر اتفاق ، لیبر یونینز پر ازسرنو کام کرنے کی ضرورت کا عندیہ اور آصف علی زرداری و بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔محفوظ شہید کینال سے صدر زرداری کے بیان پر ذیلی قیادت کی رائے تقسیم نظر آئی۔ رہنما پنجاب میں قیادت کی حالت زار کا رونا روتے رہے ۔ ایک رہنما نے بتایا کہ پنجاب میں سیکریٹری جنرل سے زیادہ تنخواہ دار آفس سیکریٹری زیادہ فعال اور با اختیار ہے اور کمیٹیاں ترتیب دیتا ہے ، کمیٹیوں میں نامزدگیوں سے لیکرذمہ داریوں کے تقرر سے تک کے اختیار تک ایک غیر سیاسی پوزیشن کے حوالے کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں ن لیگ سے پاور شئیرنگ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں سینئر رہنما ئوں نے تو یہ تک کہہ دیا کہ ن لیگ پاور شئیرنگ ر پر تیار ہوبھی گئی تو ہمارا کیابنے گا ۔ خود پارٹی کے اندر پاور شئیرنگ کا کبھی کوئی فارمولا تشکیل ہی نہیں پا سکا ۔بلوچستان کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فنانس سیکریٹری رانا جواد نے کہاکہ آج بھی پیپلز پارٹی ایک وفاقی پارٹی ہونے کی ذمہ داری پوری کرتی کرنے پر تیار ہے ۔ پنجاب کو بلوچوں کے ساتھ برادرانہ رشتوں کی مزید مضبوطی کا اعلان بھی کرنا ہوگا ۔اجلاس میں حاجی عزیز الرحمان ، ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان محمود، بیرسٹر عامر، چودھری اختر ،سابق ایم پی اےفائزہ ملک ، میڈیا کوآرڈنیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین ، اورنگزیب برکی ،شاہدہ جبیں ، منور انجم ،میاں ایوب، فاروق گھرکی ،مخدوم عطا،عدیل محی دین ، بھٹو لیگیسی کے سربراہ بشیر ریاض ،جمیل منج ،ملک ندیم ،رانا خالد ،فہیم ٹھاکر، اشرف خان، ملک وقار ،حمزہ بھٹی ،رانا فاروق اشرف،شاہجہان بھٹی ،عمر مصباح،ڈاکٹر جاوید جان ، رانا وقار ربانی، چودھری اشرف ،ڈاکٹر خیام ، رانا شہزاد فاروق،اور رافع جواد رانا نے شرکت کی۔