لاہور(خبرنگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کا سدّباب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، عالمی امن کا تحفظ ناموسِ رسالت سے وابستہ ہے۔ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ناموسِ رسالت کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے ریحان طاہر،ارشد مصطفائی، جواد خان لودھی،محمداکرم رضوی،جعفر ماجد اعوان، محمد احمد فریدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔