• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائٹ مین رائٹ جاب پر عمل درآمد بہت جلد کیا جائے گا، یاسر علی خان

پشاور (جنگ نیوز) ڈبلیو ایس ایس پی پشاور میں رائٹ مین رائٹ جاب پر عمل درآمد بہت جلد کیا جائے گا اس مقصد کے لیے فہرست مرتب کی جا رہی ہیں عملہ صفائی اور واٹر سپلائی کو پوری تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی انچارج کی طرف سے تنخواہوں کی کٹوتی اب مزید برداشت نہیں کی جائے گی ملازمین کی رکی ہوئی مراعات بحال کرنے کا فیصلہ ویدر الانس، اسلحہ لائسنس فیس کی واپسی، ڈرائیونگ لائسنس فیس کی سالانہ تجدید فیس کی واپسی گاڑیوں کی فوری مرمت اور اوور ٹائم کی ہر ماہ ادائیگی یقینی بنانے کا فیصلہ شہر کی صفائی کو یونائٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکر یونین CBA کی قیادت کے ساتھ مل کر باہمی مشاورت سے مزید بہتر بنانے کا فیصلہ شہر کی صفائی ستھرائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اس مقصد کے حصول کے لیے فنڈز کی کمی اڑے نہیں آنے دی جائے گی سالانہ چار ملازمین کو کمپنی کے خرچے پر حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار یاسر علی خان چیف ایگزیکٹو افیسر ڈبلیو ایس ایس پی پشاور نے یونائٹڈ میونسپل ورکر یونین رجسٹرڈ CBA پشاور کے نمائندہ وفد کی قیادت چیئرمین بلال احمد، جنرل سیکرٹری رضوان خان خلیل کر رہے تھے
پشاور سے مزید