• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کے تحفظ کیلئے نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی، ایپسما

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)حکومتِ پاکستان کی جانب سے 15 مارچ کو یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کے طور پر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ایپسما کے رہنماؤں نے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی ۔ ن خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ، نائب صدر کرنل( ر )فواد حنیف ، سیکرٹری جنرل ملک اعجاز جسیال، ڈویژنل صدر راولپنڈی قاضی نور الحسن ، سرپرست اعلیٰ ضلع اٹک، ابرار الحق شاکر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عامر انور ، ضلعی صدر راولپنڈی ابرار احمد ایڈووکیٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری کامران سیف قریشی ، تحصیل صدر راجہ وسیم سیفی ، تحصیل جنرل سیکرٹری عدنان نثار و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ ایپسما کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو توہینِ مذہب کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ "ناموسِ رسالت اور ختمِ نبوت کا تحفظ ہم سب کی دینی و ایمانی ذمہ داری ہے ۔یہ مہم نہ صرف دینی اقدار کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو بھی فروغ دے گی۔ ابرار احمد خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصابی کتب میں عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے اسباق شامل کئے جائیں۔
اسلام آباد سے مزید