• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء پر نگرانی اوردباؤ تعلیمی آزادی کے خلاف ہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے لسبیلہ یونیورسٹی اور تربت یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے جاری احتجاج پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی ملٹرائزیشن اور طلباء کی پروفائلنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کے باعث تعلیمی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے ترجمان کے مطابق، طلباء کو نہ صرف تعلیمی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے بلکہ ان پر غیر ضروری نگرانی اور دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے جو تعلیمی آزادی اور طلباء کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے غیر ضروری چیکنگ اور پوچھ گچھ نے طلباء کو ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے طلباء کی پروفائلنگ جس میں انہیں ان کے سیاسی خیالات اور سماجی سرگرمیوں کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے تشویشناک ہے بی ایس او پجار طلباء کے حقوق کے ساتھ کھڑی ہےتاکہ ان مسائل سے نجات حاصل ہوسکے۔
کوئٹہ سے مزید