معروف بالی ووڈ اداکار ریتک روشن گھٹنے کی چوٹ کے بعد بیساکھیوں کے سہارے چلنے لگے۔
ریتک روشن حال ہی میں گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہوئے ہیں، معروف اداکار و فلم ساز دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وہ بیساکھیوں کے سہارے نظر آئے۔
ریتک روشن کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کو گھٹنے پر چوٹ لگی، وہ شوٹنگ نہیں کر رہے تھے بلکہ فلم وار 2 کے ایک گانے کی ریہرسل کے دوران زخمی ہوئے، ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
فلم وار 2 کے ہدایتکار آیان مکھرجی ہیں، جو دیب مکھرجی کے بیٹے ہیں۔
خیال رہے کہ آیان مکھرجی کے والد اور بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار و فلمساز دیب مکھرجی 83 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ان کے انتقال پر فلمی دنیا کی کئی نامور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔