• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے اکرم مغل کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق یوسی چیئرمین اور پی ایس 105 میں پی ٹی آئی کے امیدوار اکرم مغل نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن وصوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے دفتر میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی،چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی ،وائس چیئرمین ندیم خیالی سمیت دیگر نے اکرم مغل اور ان کے ساتھیوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی، اس موقع پراکرم مغل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اور بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید