• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن، ملزمان دودھ کے بیوپاری سے مبینہ 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مدینہ کالونی تھانہ کی حدود سعید آباد بلدیہ ٹائون سیکٹر5Jگلی نمبر ایک میں مبینہ طور پر3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کار روک کر اس میں سوار دودھ کے بیوپاری شعیب ڈار ولد اللہ دتہ کو کار سے اتار کر گاڑی میں موجود پیسوں سے بھرا بیگ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے،متاثرہ شہری کے مطابق بیگ میں دودھ ریکوری کے 40 لاکھ روپے موجود تھے ، ملزمان نے جیب سے پرس بھی نکال لیا ،مدینہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید