• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل گیس لائن بچھانے کے بعد تمام صارفین کو نئی سپلائی لائن سے جوڑا جائے گا‘ لیاری ٹاؤن

کراچی (پ ر) لیاری ٹائون انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 4 ارب سے زائد لاگت سے تقریباً 200 کلومیٹر کی پرانی، بوسیدہ اور بند لائنوں کی مکمل تبدیلی اور نئی لائنوں کا جال بچھانے کا کام اپنے آخری ایام میں داخل ہوا ہے اور اگلے تین مہینوں میں مکمل ہوجائے گا۔ مکمل گیس لائن بچھانے کے بعد تمام صارفین کو نئی سپلائی لائن سے جوڑا جائے گا، اس سلسلے میں ایک 8 انچ قطر کی لائن شہر کے مرکز سے گزارتے ہوئے لیاری لایا جارہا ہے، مین لائن کا لیاری پہنچنے کے بعد سپلائی لائن کو ٹیسٹنگ پر رکھا جائے گا، پورے لیاری کے 13 یونین کونسل میں ٹیسٹنگ کے عمل کے بعد پرانی لائن کو ختم کر کے نئی لائن سے گیس کی فراہمی شروع ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید