• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز کیلئے تمام وینیوز بروقت تیار کرلیں گے، سیکریٹری کھیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل گیمزکا کراچی میں شاندار انعقاد کریں گے،گیمز کے تمام وینیوز کو بر وقت مقابلوں کے لئے تیار کیاجائے گا،انتظامی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کےوفد سے ملاقات میں کیا جس میں نیشنل گیمزکے انعقادکے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفد میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ،امتیاز احمد شیخ اور خالد رحمانی شامل تھے جبکہ اس موقع پرمحکمہ کھیل کے ایس او علی ڈنو گوپانگ اور میڈیا کو آرڈی نیٹرحامد علی خان بھی موجود تھے۔
اسپورٹس سے مزید