• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشےسے صحت یاب افراد کو رقوم ایزی پیسہ یا بینک اکائونٹ کے ذریعے فراہمی کا فیصلہ

پشاور(وقائع نگار) نشے سے پاک پشاور مہم صحت یاب افراد کو امدادی رقوم ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹ کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نشے سے صحتیاب ہونے والے افراد کو صوبائی حکومت کی جانب سے 50 ہزار روپے فی کس کی امداد کی فوری فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں صحت یاب افراد کو امدادی رقوم ان کے لواحقین کو ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹ کے ذریعے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے بحالی مراکز کے منتظمین کو صحت یاب افراد کے خاندانوں کے ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹ نمبرز کی لسٹ پیر تک ضلعی انتظامیہ پشاور کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کئے گئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے کی اختتامی تقریب میں صحتیاب ہونے والے 1239 افراد کو فی کس 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا تھا جس پر فوری عمل درآمد کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اتوار کے روز ہنگامی اجلاس طلب کیا اور آج پیر کے روز تک بحالی مراکز کو صحتیاب افراد کی فہرستیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے صحتیاب افراد کے اپنے یا لواحقین کے ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹ نمبرز پر امدادی رقوم منتقل کی جائے گی
پشاور سے مزید