• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ زئی، قتل سمیت منشیات فروشی مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورکے علاقے موسیٰ زئی میں پولیس چھاپے کے دوران قتل سمیت منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب مبینہ اشتہاری ہلاک ہوگیا ۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پستول اپنی کن پٹی پر رکھ دی تھی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اسے گولی لگی ،ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ تھانہ انقلاب کے اے ایس آئی نقاب شاہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ مبینہ منشیات فروش جہانداد موسیٰ زئی کے علاقے میں آئس فروخت کرنے کی غرض سے موجود ہے اس دوران چھاپہ مارا گیا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے وہ بال بال بچ گئے جبکہ جوابی فائرنگ سے ملزم لگ کر زخمی ہوگیا جس سے پستول اور سیاہ شاپرمیں پڑاآئس بھی برآمد کرلیا گیا۔ آئس کی مقدار ایک کلوگرام سے زائد بتائی گئی جس کے نمونے ایف ایس ایل رپورٹ کیلئے ارسال کردیئے گئے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ بعدازاں منشیات فروش ہسپتال میں دم توڑ گیا تھاجس کے خلاف تھانہ انقلاب، چمکنی اور کوتوالی میں 2019،2023،2024میں منشیات فروشی اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال 12مارچ کے قتل مقدمے میں بھی مبینہ طور پر مطلوب تھا۔ پولیس نے مزید بتایاکہ ملزم خود بھی آئس کا نشہ کرتا تھااورچھاپے کے دوران اس نے خود کو مارنے کی دھمکی دی جو بعد میں جوابی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
پشاور سے مزید