• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر زمان سمالانی اور احمد نواز کو بازیاب کرایا جائے‘ لواحقین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بولان سے مبینہ طور پر لاپتہ میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کے لواحقین نے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر انہیں بازیاب نہ کیا گیا تو مچ کے مقام پر قومی شاہراہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردینگے یہ بات انہوں نے اتوار کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ ، جنرل سیکرٹری حوران بلوچ و دیگر کے ہمراہ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میر زمان سمالانی اپنے ماموں احمد نواز سمالانی ، کزن ثناء اللہ بنگلزئی کے ہمراہ 4 فروری 2024 کو مچ سے ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ جارہے تھے کہ دوپہر ایک بجے ڈیگاری کراس سے انہیں گاڑی سے اتار کر لاپتہ کر دیا گیا، ثناء اللہ بنگلزئی کو 2 روز بعد سبی کی مین شاہراہ پر چھوڑ دیا گیا جبکہ احمد نواز سمالانی اور میر زمان سمالانی تا حال لاپتہ ہیں جس کی وجہ سے ہمیں شدید تشویش لاحق ہے دونوں کو لاپتہ ہوئے 14 ماہ گزر چکے ہیں اہلخانہ بچے اور عزیز و اقارب شدید کرب میں مبتلا ہیں ہم نے ان کی بازیابی کیلئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سے رابطہ کرکے تمام ریکارڈ فراہم کیا ہے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن کو بھی ریکارڈ بھیجا ہے۔
کوئٹہ سے مزید