• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیر پورٹ روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹ روڈ مسلم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کے علاقے مسلم آباد میں رہائش پذیر عبدالباقی گزشتہ شب گھر میں تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے باہر بلا کر اس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاںوہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔
کوئٹہ سے مزید