• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے تمام امیدواران 2025 کیلئے بلامقابلہ منتخب

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کی نمائندہ تنظیم اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن(آئی آئی اے) کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں آفس بیریئرز، سابقہ صدور، ایگزیکٹیو کمیٹی اور معزز ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر صنعت کارطارق صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ صدارت کے لئے میاں رزاق، سینئر نائب صدر کے عہدے کے لئے مرزا محمد علی، نائب صدر کے لئے میاں عارف کے نام تجویز کیے گئے جن کی ممبران نے متفقہ طور پر کثرت رائے سے منظوری دی۔ اس موقع پر طارق صادق نے نئی ایگزیکیٹو کمیٹی کے لئے میاں عارف، طارق جنید، فہد فرید، ارسلان جاوید، عمیس خٹک، زاہد چوہدری، عارف بٹ کے نام تجویز کئے اور موجودہ ایگزیکیٹو کمیٹی کے ارکان ناصر قریشی، محمد علی، محمود الہی، نعمان، حاجی رزاق، بلال منیر اور امان منصور کو سال 2025 میں بھی بحثیت ایگزیکیٹو کمیٹی ممبر نامزد کرنے کی تجویز کو اراکین نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ۔ خصوصی اجلاس میں چئیرمن ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اور اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر کریم عزیز، اسلام آباد انڈسٹریل ایریا کے سابق صدور محمد احمد، ذکریا ضیاء، سینئر ممبران ، خالد جاوید، شوکت مسعود، چوہدری وحید، عامر وحید، وقاص مسعود، فاطمہ عظیم، شکیل منیر، میاں عرفان، ثناء اللہ خان،چوہدری مختار، عمر فاروق، ناصر خان، طاہر ایوب، شمیم احمد خان ، رافت فرید, فہد فرید ،محسن خالد، فاد وحید و دیگر ارکان نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید