• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی مسیحی رہنماؤں کی سرداریوسف کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی وزیربرائے مذہبی واقلیتی امور سردارمحمدیوسف کو انکےمنصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی مسیحی رہنماراشد چوہان نے کی۔انکامزید کہناتھا کہ سردارمحمد یوسف خان کی جانب سےپاکستان کی ترقی وخوشحالی میں اقلیتوں کے مثبت کردار کوسرہانے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ سردار محمدیوسف خان اقلیتوں کے آئینی وریاستی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔پاک فوج نےہر موقع پر وطن عزیزکاکامیاب دفاع اور دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنایا۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردوں کاصفایا اور قوم کو ایک محفوظ مستقبل دینےمیں پاک فوج کاکردارقابل فخر لائق تحسین ہے۔
اسلام آباد سے مزید