• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسن ؓ کی تعلیمات سے دہشتگردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے، غضنفر مہدی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )مرکزی امام حسین ؓ کونسل کے زیر اہتمام میلاد حضرت امام حسن ؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی ، کانفرنس کے افتتاح پر یوم ولادت کا یادگار کیک ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کاٹا ، ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب ، پروفیسر سلمہ خان، احسان کبریا، نعیم اکرم قریشی اور اخلاق زیدی بھی ان کے ہمراہ تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ حضرت امام حسن ؓ نے اپنے نانا کے دین کے تحفظ کیلئے تخت و تاج کو ٹھوکر مار کر تاریخ میں منفرد مثال قائم کی ۔ کانفرنس میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ 21رمضان المبارک کو شہادت حضرت علی ؓ کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور 20تا 22مارچ ان کی تقریبات سرکاری سطح پر منعقد کی جائیں .اس موقع پر احسن کبریا، ڈاکٹر شاہد ہمدانی ، ساجد نعیم ، آصفہ مسعود ، علی عمران ، نعیم اکرم قریشی ، ملک سلیم چشتی ، ڈاکٹر فرح طاہر کاظمی ،شہباز حیدر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید