• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نک جونس نے پریانکا کا رشتہ کیسے مانگا تھا؟ مدھو چوپڑا نے بتادیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جب امریکی پاپ گلوکار و اداکار نک جونس کے ساتھ  2018 میں منگنی ہوئی تو ان کے پرستار خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔ 

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پریانکا سے شادی سے قبل نک جونس نے اپنی مستقبل کی ساس ڈاکٹر مدھو چوپڑا سے انکی بیٹی کا رشتہ مانگنے کےلیے بہت پیار اور نہایت عاجزی و احترام سے درخواست کی تھی۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو نے اس بات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دن نک جونس نے مجھے کہا کہ میں آپ کو لنچ پر لے جانا چاہتا ہوں اور پھر وہ مجھے لنچ پر لے گیا۔ 

ڈاکٹر مدھو کے مطابق وہاں پہنچ کر نک نے مجھے سے پوچھا کہ آپ نے پریانکا کے لیے کیسا لڑکا سوچا ہے؟ جس پر میں نے بتایا کہ فلاں فلاں باکسز ’ٹِک‘ہونے چاہئیں۔

تو پھر اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ میں وہ آدمی ہوں، کیا میں وہ شخص بن سکتا ہوں؟ اسکے بعد اس نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایک بھی باکس ’اَن ٹِک‘ نہیں ہوگا۔

میں اس صورتحال پر کافی حیران ہوئی اور اس سب کچھ کےلیے میں تیار بھی نہیں تھی۔ لیکن میں بہت خوش تھی کیونکہ اتنا ہینڈسم اور عمدہ لڑکا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس کے (نک جونس) بارے میں کچھ بتانا کافی مشکل ہے، اس وقت تک میں اسے سرسری سی جانتی تھی لیکن پھر بھی ایک تاثر تو قائم ہوتا ہے کہ وہ بہت اچھا لڑکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید