کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود نیشنل ہائی وے ہوٹل کے قریب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب 35 سالہ فضل ولد محمد علی کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی جسے ریسکیو رضاکاروں نے اتار کر جناح اسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق متوفی ہوٹل کے قریب جھگیوں میں رہائش پزیر، دو بچوں کا باپ تھا ،متوفی نے غربت سے تنگ آ کر مبینہ خودکشی کی ہے۔