• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظرثانی یا ان کی تنخواہوں کے حوالے سے بات نہیں کی گئی، وزارت خزانہ

اسلام آباد(این این آئی، مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن نہ بڑھانے کے اعلان سے متعلق وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا،وزیرخزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کی پے اسکیل پر نظرثانی یا انکی تنخواہوں کے حوالے سے بات نہیں کی گئی، وزیر خزانہ نے ایوان کوآگاہ کیا کہ اگلے مالی سال کیلئے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور الائونسز میں خاطرخواہ اضافہ زیر غورنہیں، دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کیلئے بجٹ جلد پیش کئے جانے کا امکان ہے، ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ (ایس ایل اے) طے پانے میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں کیونکہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مالی سال 2026 کے نئے بجٹ اقدامات شیئر کرسکتی ہے یا منظوری کیلئے بجٹ جون کے اختتام سے قبل پیش کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سینیٹر محمد اورنگزیب کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت جاری کردی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید