• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر سرمد علی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) کے صدر سینیٹر سرمد علی کو آج گرین وچ یونیورسٹی نے میڈیا انوویشن اور عوامی قیادت کے شعبے میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا۔ یہ تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر ہوئی۔اس اعزازی ڈگری سے انہیں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نمایاں خدمات، میڈیا اداروں کو مضبوط بنانے، اخلاقی صحافت کو فروغ دینے اور کمیونیکیشن میں جدت کے شعبے میں ان کے کردار کے اعتراف میں نوازا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ انہیں اس اعزاز پر “گہرا فخر ہے اور وہ شکر گزار” ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی میڈیا اور کمیونیکیشن کے شعبے میں میری “مختصر خدمات” کو تسلیم کرتا ہے، جو آج ٹیکنالوجی، جمہوریت، ثقافت اور عوامی اعتماد کے سنگم پر کھڑا ہے۔پاکستان کے میڈیا منظرنامے پر غور کرتے ہوئے، انہوں نے اسے ایک ایسے شعبے کے طور پر بیان کیا جس میں غیر معمولی تخلیقی صلاحیت، لچک اور حوصلہ موجود ہے، جو اکثر سیاسی دباؤ، تجارتی رکاوٹوں اور سلامتی کے خطرات کے میں کام کرتا ہے۔ سینیٹر سرمدعلی نے کہا کہ کوئی بھی معنی خیز سفر اکیلا نہیں طے کیا جاتا، اور انہوں نے اپنے اساتذہ جاوید جبار، سید نصیر حیدر، ایس ایچ ہاشمی، اقبال میر، حمید ہارون، اور میر شکیل الرحمان کی رہنمائی کو سراہا۔ انہوں نے جنگ/جیؤ گروپ کے ساتھیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا: “کارکردگی ٹیم کھیل ہے۔میڈیا قیادت کی اخلاقی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا:“جدت بغیر ایمانداری کے خالی ہے، اور اثر و رسوخ بغیر جوابدہی کے خطرناک ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ سچائی سے آگاہ کرنا، منصفانہ تنقید کرنا اور آوازوں کی ایمانداری سے نمائندگی کرنا ایک مقدس فرض ہے۔
اہم خبریں سے مزید