• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: شدید دھند کے باعث منی ٹرک نہر میں جاگرا، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا میں شدید دھند کے باعث منی ٹرک خشک نہر میں جاگرا، 14افراد جاں بحق، 9زخمی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6بچے 5خواتین اور 3مرد ٹرک تلے دب کر جاں بحق جبکہ9افراد زخمی ہوگئے، کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے رہائشی 23افراد ٹرک میں سوار ہوکر رشتہ دار خاتون کی فوتگی میں شرکت کیلئے فیصل آباد جا رہے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب 23افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر رشتہ دار خاتون کی فوتگی میں شرکت کیلئے فیصل آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث ان کی گاڑی سڑک سے اتر گئی اور خشک نہر میں جاگری، حاثہ میں 14افرد منی ٹرک کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید