• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر، 27 پروازیں منسوخ، 134 میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں شدید دھند اور موسمی خرابی کے باعث فلائٹ اپریشن ہفتے کو بھی نہ سنبھل سکا۔ 27 پرواز منسوخ کر دی گئیں جبکہ 134میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے عمان، جدہ، لاہور، دبئی، سکھر اور اسکردو کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد گلگت کی چار، لاہور سے دبئی جدہ مسقط ابوظہبی کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ کراچی اسلام آباد کی 9، اسلام اباد کی 26، کراچی لاہور کی 12، کراچی کی 20، لاہور کی 28، ملتان 11، پشاور 5، فیصل آباد 7، اسکردو 2 کوئٹہ 5 اور سیالکوٹ کی 9پروازوں کی امد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید