• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابقہ ریٹائرڈ ملازم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابقہ ریٹائرڈ ملازم کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم محمد اسماعیل ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ملزم نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 55لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو آسٹریلیا کا جعلی ای ویزا فراہم کیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔
اہم خبریں سے مزید