کراچی(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر مبینہ طور پر پُرتشدد احتجاج میں ملوث متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ سفارتخانے کی چھت پر چڑھ کر پرچم اتارنے والے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کی شام ہونے والے احتجاج کے دوران ایک شخص غیر قانونی طور ایک نجی عمارت میں داخل ہوا اور کئی بالکونیوں سے ہوتا ہوا ایرانی سفارتخانے کی چھت پر پہنچ گیا اور وہاں لگا ایک پرچم اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو املاک کو نقصان پہنچانے، بنا اجازت سفارتخانے میں داخل ہونے اور پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔