حیدرآباد( جنگ نیوز)مٹھی اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، علاقہ مکین خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق مٹھی، تھرپارکر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے مٹھی شہر، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں تھا، زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔گذشتہ ہفتے پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔