• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسس زہرہ آغا خان یونیورسٹی کی پہلی پرو چانسلر مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں اپنے 38ویں کانووکیشن کے موقع پر 18ڈگری پروگرامز سے تعلق رکھنے والے 461 طلبہ کو اسناد سے نوازا جبکہ پرنسس زہرہ آغا خان کو باضابطہ طور پر یونیورسٹی کی پہلی پرو چانسلر مقرر کر دیا گیا، جو اس حیثیت میں آغا خان یونیورسٹی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے مشن کی رہنمائی کریں گی۔ کنووکیشن پر اپنے پیغام میں آغا خان یونیورسٹی کے چانسلر، ہز ہائنس آغا خان نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ علم کو تخلیق کریں اور ایسے طریقوں سے بروئے کار لائیں جو انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔ اس سال انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ کے بیچلر آف ایجوکیشن پروگرام کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی عمل میں آئی، جو تعلیمی اور عملی تربیت کا ایک جامع امتزاج فراہم کرتا ہے اور فارغ التحصیل طلبہ کو مختلف تعلیمی ماحول میں مؤثر تدریس کے لئے تیار کرتا ہے۔ پرو چانسلر پرنسس زہرہ آغا خان نے کہا کہ یونیورسٹی کی جغرافیائی توسیع کے نتیجے میں آغا خان یونیورسٹی کی موجودگی اب پورے پاکستان میں پہلے سے کہیں زیادہ شہروں اور دیہاتوں تک پھیل چکی ہے اور کراچی سے مٹیاری تک، لاہور سے گلگت تک یونیورسٹی کے صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین، اساتذہ اور محققین عوام کی زندگیوں کا حصہ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید