• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی صوبوں کے حصے میں کمی کی مخالف ہے، وزیراعلیٰ سندھ

دادو/جامشورو ( نامہ نگاران )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن میں صوبوں کے حصے، مختلف تجاویز اور معاملات زیرِ غور ہیں اور پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ صوبوں کے حصے میں کوئی کمی نہ کی جائے، دہشت گرد ایک بار پھر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن تمام اداروں کیساتھ ملکر دہشت گردی کو شکست دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے اپنے آبائی گاؤں واہڑ کا دورہ کیا اور والدہ کی قبر پر حاضری دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ایک بار پھر ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم گزشتہ دو ہفتے قبل کراچی میں ایک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا اور متعلقہ مواد برآمد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ صوبوں کے حصے میں کوئی کمی نہ کی جائے۔ انہوں نے ایف بی آر سے بھی مطالبہ کیا کہ اپنی آمدن میں اضافہ کرے اور کہا کہ جو بھی فیصلہ پورے ملک کے مفاد میں ہوگا، وہی کیا جائے گا۔ دادو میں نادر جمالی کیس کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیر داخلہ خود نگرانی کر رہے ہیں اور شفاف تحقیقات یقینی بنائی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید