• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ قبضے کی مخالفت، ٹرمپ کا یورپی ممالک پر اضافی ٹیرف کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) گرین لینڈ قبضے کی مخالفت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی ممالک پر اضافی ٹیرف کا اعلان، امریکی صدر کا غیر متوقع اقدام، برطانیہ، ڈنمارک و دیگر پر یکم فروری سے10فیصد محصول نافذ کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانیہ، ڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک سے برآمد ہونے والے ’’تمام یا کسی بھی سامان‘‘ پر یکم فروری سے 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ محصولات تب تک برقرار رہیں گی جب تک کہ گرین لینڈ کی مکمل اور کل خریداری کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا۔ یہ غیر متوقع اعلان گرین لینڈ کے مسئلے میں نئی سنجیدگی پیدا کر گیا ہے۔ برطانیہ نے حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے ساتھ نازک توازن قائم رکھنے کی کوشش کی تھی اور اس اقدام سے لندن کی حکمت عملی کو بڑا دھچکا پہنچ سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید