• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل، نئے آئی جی جاوید اوڈھو کے اعزاز میں تقریب

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فنکاروں اور مختلف ممالک کے قونصل جرنلز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نامور اداکار منور سعید، بہروز سبزواری ، نامور ہدایتکار اور اداکار جاوید شیخ، ہاکی اولمپین اصلاح الدین اور ترکی کے قونصل جنرل، ملائیشیا کے قونصل جنرل، انڈونیشیا کے قونصل جنرل، سری لنکا کے قونصل جنرل روس کے قونصل جنرل کی شرکت نے چار چاند لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے سندھ پولیس کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو کو شاندار انداز میں ویلکم کیا، جس میں معروف شخصیات، سیاسی رہنما، اولمپینز اور غیر ملکی سفارت کار شریک ہوئے۔ تقریب میں معروف اداکار منور سعید، بہروز سبزواری، جاوید شیخ، ہاکی اولمپین اصلاح الدین، اور کئی غیر ملکی قونصل جرنلز جن میں ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، سری لنکا، روس، بنگلہ دیش اور عمان کے سفارتی نمائندے شامل تھے۔ رکن قومی اسمبلی مرز اختیار بیگ اور اشتیاق بیگ نے بھی تقریب کی رونقوں میں اضافہ کیا۔ سندھ پولیس کے دیگر افسران میں کراچی پولیس چیف آزاد خان، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار اور ڈی آئی جی جاوید اکبر ریاض موجود تھے۔ مصنف اور کالم نگار نور الہدیٰ شاہ، عبدا للہ سلطان، کراچی جم خانہ کے نو منتخب صدر اکبر اقبال پوری، فضل دادا بھائی، کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی، الائنس فرانسس کے ڈائریکٹرز، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق رفیع، این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکٹر ہما میر، سیکریٹری اعجاز فاروقی، ڈاکٹر قیصر سجاد اور ابصا کومل سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں تمام سیکیورٹی کے انتظامات پوری ذمےداری سے ادا کیے۔
اہم خبریں سے مزید