راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، 6افراد سے جھپٹامارکران کے موبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی 7وارداتوں میں نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 5موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی ۔تھانہ مارگلہ کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سےموبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔ ایک گھر کے تالے ٹو ٹ گئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں ایک نامعلوم ملزم سعدیہ بی بی کے گھر داخل ہوا اوراسلحہ کے نوک پر موبائل، 2 طلائی انگوٹھیاں اور چین،،بحریہ ٹاؤن میں 2نامعلوم ملزمان عمر آصف سے 2 موبائل اور ایک لاکھ دس ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی۔کمرشل مارکیٹ میں ایازگل کی گاڑی سے 2موبائل، 50ہزار روپےاور کپڑے وجوتے، ڈبل روڈ پر الزبتھ پروین کے 2موبائل اور20ہزارروپے ،ڈھوک کشمیریاں میں راجیش مسیح کے گھرسے 2موبائل، شالیمار چوک میں ارسلان عارف کے زیرتعمیرمکان کیوائرنگ کی تاریں مالیتی 6لاکھ روپے ،ریلوے سکیم 9میں ہارون رسول کے گھر کا دروازہ توڑکر گھر سے5لاکھ روپے،2سیٹ چاندی اور 2طلائی کڑے چوری کر لئے گئے۔