اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کوششوں کے باوجود گراں فروشوں کو سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر آمادہ نہ کر سکی۔دکانداروں نے ریٹ لسٹ کو خود ساختہ اور منڈی کو چیک کئے بغیر تیار کرنے کا الزام لگا دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں مجموعی طور پر 170 کارروائیاں کیں جن میں 74 گراں فروشوں کو گرفتار اور 23ہزار روپے جرمانہ عائد ، 9 دکانیں بھی سیل کی گئیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے خبردار کیا ہے کہ اشیاء ضروریہ کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔