• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوارہ چوک اور ملحقہ علاقوں میں چاند رات تک مخصوص اوقات میں لوڈر گاڑیوں اور رکشوں کا داخلہ بند

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) فوارہ چوک اور ملحقہ علاقوں میں لوڈر گاڑیوں اور لوڈر رکشوں کاداخلہ چاند رات تک مخصوص اوقات میںبند کردیاگیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے عید کی خریداری کے حوالے سے بازاروں اور مارکیٹوں میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے سہ پہر 3بجے سے رات 10بجے تک فوارہ چوک اور ملحقہ علاقوں ڈنگی کھوئی ،اقبال روڈ،بازار تلواڑاں ،اردوبازار ،کلاں بازار ،نمک منڈی ،بھابڑا بازار ،موچی بازار اورپراناقلعہ میں ہرقسم کی لوڈر گاڑیوں اور لوڈر رکشوں کاداخلہ ممنوع قراردے دیا۔اس حوالے سے ٹریفک عملے کوہدایت کی گئی ہے کہ اس پابندی کویقینی بنایاجائے ۔
اسلام آباد سے مزید