اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مقامی سکول کا اے لیول کا طالب علم پیر کی صبح سکول جاتے ہوئے تیز رفتار ویگن کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا ۔چھٹہ بختاور کے رہائشی افتخار احمد کا بیٹا صائم اعوان موٹر سائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ ایک سکول کے سامنے تیز رفتار ویگن اسے روندتے ہوئے بھاگ گئی۔ زخمی طالب علم کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔