ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس جواد ظفر نے ڈی این اے رپورٹ نہ آنے کی بنا پر سماعت سات اپریل تک ملتوی کر دی ملزم محسن کے وکیل اسد حسین جعفری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل پر 14 سالہ جویریہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں تھانہ کورٹ سرور شہید میں نسیم بی بی نے مقدمہ درج کرایا ہے پولیس نے ڈی این اے کے لیے سیمپل لیپ کو بھی وادی مگر تا حال واپس نہیں ملے جس کی وجہ سے مقدمے کی کاروائی اگے نہیں بڑھ رہی،جسٹس جواد ظفر نے قتل کے مقدمے میں محمد نعیم کی درخواست ضمانت کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ملزم کے وکیل ایم ار فخر بلوچ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیا ملزم محمد نعیم اڑھائی سال سے جیل میں ہے تاحال ٹرائل مکمل نہ ہوا ہے۔جسٹس محمد وحید خان نے ملزم عدنان رسول کی سماعت کرتے ہوئے چار بار اواز دلوائی مگر ملزم پیش نہ ہوا ،تلاش کرنے کے باوجود ملزم کا وکیل بھی اسے تلاش نہ کر سکا چنانچہ فاضل عدالت نے ملزم کی چوری کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔جسٹس مسعود عابد نقوی نے حکم امتناعی کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کراچی کے شاہنواز کی رٹ پٹیشن جو کہ ممبر بورڈ اف ریونیو پنجاب کے خلاف دائر کی گئی ہے کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کا حکم دیا ہے ۔