• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل، سویٹس، بیکری، واٹر پلانٹس اور فوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہوٹلوں، سویٹس، بیکریوں، واٹر پلانٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف پنجاب ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، وہاڑی میں واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 26 کلو غیر معیاری اشیاء تلف کر دیں, تفصیلات کے مطابق بیرون حرم گیٹ، چوک شاہ عباس، ثناء اللہ چوک مخدوم رشید اور جناح ٹاؤن سورج میانی روڈ پر 5 تکہ شاپس اینڈ باربی کیو پوائنٹس اور ہوٹلوں کو آلودہ فریزر میں خوراک کی سٹوریج، مردہ حشرات پائے جانے، خام اشیاء کی آلودہ فرش پر سٹوریج اور صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید