• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، چھترول کے بعد حوالہ پولیس

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ قطب پور کے علاقے میں 2ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ،چھترول کے بعد حوالہ پولیس ۔محلہ صدیق آباد نمبر2سے رانا محمد جاوید نے اطلاع دی کہ گھر جارہاتھا کہ اچانک پیچھے سے دو نامعلوم ڈاکو نے نقدی اور موبائل چھیننے کی کوشش شروع کردی،شور پر ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے گھیرے میں لیکر دبوچ لیا اطلاع پر پولیس نے مبینہ ملزم عدنان اور فرحان کو اپنی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔
ملتان سے مزید