ملتان(سٹاف رپورٹر)ایئر پورٹ پہنچنے والے شہری کی کار کا وہیل پارکنگ سٹینڈ سے غائب،معلوم ہوا ہے کہ بہاولپور کا رہائشی خادم حسین اپنی فیملی جو نجی ایئر لائن کی پروازمیں سوار ہوکر سعودی عرب سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تھی لینے پہنچا اور اپنی کار ایئر پورٹ کی پارکنگ سٹینڈ پر کھڑی کرکے چلا گیا واپس فیملی کے ہمراہ پارکنگ سٹینڈ پر پہنچاتو کار کا وہیل غائب پایا گیا ، پارکنگ سٹینڈ ٹھیکیدار نے شہری کے نقصان کا ازالہ کر دیا۔