• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات تسلیم کرانے کے لیے جامعہ زکریا کے ملازمین متحد ہوگئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے ملازمین اپنے مطالبات کےلئے ایک پیچ پر آگئے ،احتجاج کے خوف سے وائس چانسلر کیمپس سے غائب 19مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے ایک سے لیکر 16تک ملازمین اپنے حقوق کےلئے ایک پیج پر آگئے گذشتہ احتجاج کا اعلان تھا مگر وائس چانسلر کیمپس سے غائب رہے ،اور دفتر نہیں آئے ان کے عملے کا جواب تھا کہ وہ اسلام آباد میںے وہ آفس آئیں مگر دفتری ٹائم تک وہ کیمپس میں نہیں آئے دوسری طرف ایمپلائز یونین کے تمام گروپس نے مطالبات کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ایمپلائز یونین کے صدر حر غوری کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کو کئی درخواستیں دیں ٹیچرز کو 10کروڑ کے رکے ہوئی واجبات دئے جاسکتے ہیں توسکیل ایک سے لیکر 16تک ملازمین کو عید بونس کیوں نہیں مل سکتا ، دو دنوں کے اندر عیدالفطر بونس سمیت دیگر واجبات کی ادائیگیاں نا کی گئیں توقلم چھوڑ ہڑتال /تالا بندی کرنے کے بوسن روڈ بلاک کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ھو گی ۔
ملتان سے مزید