ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے نامعلوم ملزمان محمد شہزاد اور ریئس سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز ، الپہ کے علاقے مزمل سے چار ڈاکو مویشی مالیت 11لاکھ ،دولت گیٹ کے علاقے مبین سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر نقدی96ہزار ،کینٹ کے علاقے سلیم سے موبائل،شیخ جمیل کو باندھ کر ڈیڑھ سو گھی کی پیٹیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقے محمد شوکت سے موٹرسائیکل و موبائل ، ممتاز آباد کے علاقے اعظم سے دو پارسل مالیت 22ہزار سے زائد چھین کر فرار جبکہ سویرا یاسین ،فرحان ،جمشید سلیم ، قربان ،یوسف ،شمشاد ،رضوان ،محمد ندیم ، فرزانہ فیض ،محمد حسن ،خیام علی ، عائشی ممتاز ،محمد فیصل ، اویس ،ربنواز ،محمد ریحان ،لاریب احمد ،فیضان ، ابرار شوکت ،اسلم ،ارشد ،اللہ بچایا ،جہانگیر خان ، محمد حنیف اورمحمد یاسین کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔