ملتان(سٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان قادری، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، مرکزی نائب امیر سابق وفاقی وزیر پٹرولیم حاجی محمد حنیف طیب، مرکزی ناظم اطلاعات ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صوبائی امیر پنجاب پیر سید خلیل الرحمان شاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلی پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور صوبائی ترجمان پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خصوصا کے۔پی۔کے اور بلوچستان کئی سال سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سالمیت استحکام کے لیے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔سکیورٹی فورسز اور مذہبی رہنماؤں پر مسلسل حملے مذموم سازش کا نتیجہ ہیں یہ صورتحال کسی بھی صورت میں قابل برداشت نہیں ہے۔