پشاور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف پشاور کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں آپریشن ،79 افراد گرفتار ، 22 دکانیں سیل۔پشاور کے علاقے دالہ زاک روڈ ، چارسدہ روڈ ، فردوس سبزی منڈی ، باچاخان چوک،سرکلر روڈ ، نشتر آباد ، شیخ آباد ، گنج ، یکہ توت ، کوہاٹی ، رامداس اور صدر بازار میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ،، جس میں پولیس ، کنٹونمنٹ بورڈ حکام ، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا ،، آپریشن کے دوران تجاوزت قائم کرنے پر 79 افراد کو گرفتار کیا گیا ،، دکانوں سے باہر رکھا گیا سامان ضبط کیا گیا ،، آپریشن کے دوران درجنوں دکانوں کے آگے غیر قانونی تعمیرات بھی مسمار کئے گئے ،، ڈی سی پشاور سرمد سلیم کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے ٹریفک مسائل جنم لے رہے تھے ،،تجاوزات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے،،دکاندار راستوں کی بجائے دکانوں میں سامان رکھیں ،، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی