• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائروں سے لوڈ چھینا گیا زرینج برآمد، چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے 12روز قبل سی پیک روڈ پر ٹائروں سے لدے رکشہ (زرینج) کو چھننے والے گروہ کے چار کارندوں کوگرفتار کر کے مسروقہ رکشہ اور ٹائر برآمد کر لئے جبکہ دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔پولیس کے مطابق 5مارچ کو ایک رکشہ (زرینج)جس پر 30ٹائر لوڈ تھے سٹیلائٹ ٹائون اڈے سے مغربی بائی پاس جا رہا تھا رکشہ جیسے ہی سبزل سی پیک روڈ پر پہنچا تو تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد اسلحے کے زور پر ڈرائیور بسم اللہ سے زرنج چھین کر لے گئے۔ امیر محمددستی شہید پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا تھا جس پر ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ زوہیب محسن نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے 12روز میں ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر کے چھینا گیا رکشہ اور ٹائر برآمد کر لئے جبکہ دو دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید