• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولنگ اچھی، فیلڈنگ شاندار، پہلے کے مقابلے میں بہتر میچ تھا، آغا سلمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈمیں دوسرا میچ ہارنے کے بعد کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا میچ تھا، بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔ میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ڈنیڈن میں سردی بہت تھی۔ اس کے باوجود ہم نے پہلے میچ سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ میچ میں بہت سارے مثبت پہلوتھے، مجھے لگتا ہے کہ ہم نے کچھ بہتر بیٹنگ کی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کو ابھی بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ہمیں جلد ہی اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے ملک میں مختلف کنڈیشن میں ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا، ڈیتھ بولرز نے واقعی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ مختلف تھی، اور تھوڑا سا اضافی باؤنس پیش کر رہی تھی ، اس لیے ہم آج صرف وکٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔ یہ ایک بہت چھوٹا گراؤنڈ ہے، او ر اس ہوا میں بولنگ کرنا بہت مشکل تھا۔

اسپورٹس سے مزید