• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، زخمی 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ضلع کیماڑی نے مچھر کالونی میں مبینہ مقابلے میں سعید عمر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جبکہ نفا ذالسلام عرف چچا نامی ملزم فرار ہو گیا،گرفتار ملزم سے غیرقانونی پستول اور چھینے گئے کے چار موبائل فون برآمد کر لئے،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اورنگی ڈویژن ٹو نے منگھوپیر پیر روڈ نہر کے قریب مبینہ مقابلے میں موٹر سائیکل لفٹر شہزاد ولد رفیق کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزم اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے قبضے سے تھانہ سرجانی ٹاؤن سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور 30 بور ٹی ٹی پستول برآمد کیا گیا ہے،سکھن پولیس نے قاسم ٹاؤن سوڈا فیکٹری کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم حمید ولد ابوبکر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے 30 بور پستول اور نقد رقم برآمد کرلی، ساتھی موقع سے فرار ہو گیا، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے راہگیر 40 سالہ رانا خان ولد محمد عمر زخمی ہو گیا،پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہری ملزمان کی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے،واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید