کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے میں ملوث ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا گیا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون رابعہ کی مدعیت میں مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا تھا، رابعہ کے مطابق ملزم وقاص نے اس سے دو سال پہلے پسند کی شادی کی تھی ان کی اولاد نہیں ہے،شادی کے بعد ملزم اس پر تشدد کرتا تھا اور دوسری عورتوں سے اس کی دوستی تھی، رابعہ سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج ہے اور اس کا جسم 40 فیصد تک جھلس گیا ہے۔