• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدامنی‘ مصنوعی مہنگائی حکومت اور انتظامیہ کی ناکامی ہے‘ جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر) امیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رندنے کہاہےکہ کوئٹہ میں سٹریٹ کرائمز‘ذخیرہ اندوزی مصنوعی مہنگائی حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی وناکامی ہے تاجر دکاندار رمضان میںناجائزمنافع مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کی بجائےمہینے کوعبادات صدقہ وخیرات اورخیروامن کابنائیںانہوں نے ضلعی وزونل ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی امن کے قیام یکجہتی واتحادکیلئے جدوجہدکررہی ہے مولاناہدایت الرحمان کی قیادت میں 20مارچ کوامن کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہےاجلاس میں تنظیمی حلقہ جات کے قیام اور انفاق فی سبیل اللہ مہم کی رپورٹ پیش کی گئی اور امن کانفرنس اورعوامی افطارکی تیاری کا جائزہ لیاگیاشرکاء نے آخری عشرے میں شب بیداری اورعید کے موقع پرعید گاہوں کے باہر فلسطین فنڈ کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ بھی کیا اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل اعجاز محبوب،نائب امراء،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اور امرا حلقہ اور شعبہ جات کے ناظمین نے شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید