کوئٹہ ( پ ر ) ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں تمام زونز میں نفری حاضر رہے گی، اسپیشل ڈیوٹی لگاکر لائنز کی سیکورٹی کوسخت کیا جارہا ہے۔ ایسی صورت میں تمام ذمہ دار آفیسران پر عائد ہوگی، اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی لا پرواہی سے گریز کریں بصورت دیگر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب میں کیا۔ اس موقع پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ڈپٹی کمانڈنٹ لیفٹیننٹ کمانڈر (ریٹائرڈ)عطا اللہ شاہ ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان کانسٹیبلری اور زونل کمانڈر زون اور اسٹنٹ ڈائریکٹر اسد اللہ اور زونل کمانڈر زون سی ، خضدار، گوادر ، لورالائی نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایات جاری کی ہے کہ اپنی زیر کمان جوانوں کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے جوانوں کے تبادلہ جات کی ایس او پی ہیڈ کوارٹرز کو بجھوائیں تاکہ جوانوں کی تعیناتی ایس اوپی کے مطابق ہوسکے۔ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے تمام زونل کمانڈرز کو ہدایت کی کہ اپنی زیر کمان نفری کو اینٹی رائٹس کی تربیت دی جائے تا کہ مزید بہتر طریقے سے ڈیوٹی انجام دے سکیں ۔ مزید اس وقت سیکورٹی فورسز کومشکل حالات کا سامنا ہے ایسی صورت میں تمام ذمہ دار آفیسران اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی لا پرواہی سے گریز کریں ۔