• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سواروں نے 25 لاکھ کے زیورات چھین لئے، 2 گاڑیاں، 25 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 21موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 7 وارداتوں میں نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 5موٹر سائیکل، تین موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی ، ایک موٹر سائیکل  ،  تین موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ سہالہ کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹو ٹ گئے۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں محمد علی ستی پارسل ڈیلیوری کے لئے گلی نمبر 3میں گیاجہاں موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پراس سے ایک لاکھ 3ہزار 440روپے،تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ بحریہ فیز تھری میں کار میں سوار 2نامعلوم ملزمان محمد زبیر سے اسلحہ کی نوک پر25 ہزار روپے اورسونا مالیتی 25لاکھ روپے، تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ رحمت آباد میں نعمان اشتیاق عباسی  سے  اسلحہ کی نوک پر80 ہزار روپے، تھانہ صدرواہ کے علاقہ سکیم IIمیں 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سیدذیشان حیدر سے 2موبائل ،نیوسٹی فیز IIمیں کار میں سوار 5 ملزمان محمد عمر محمود کے گھرآئے جو اسلحہ کی نوک پر2 لیپ ٹاپ،موبائل ، 5لاکھ روپے اور سونا مالیتی 12لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔پیپلزکالونی میں محمد نذیر مرزا کے گھرسے جہیز کاسامان مالیتی 8لاکھ 80ہزارروپے ،علامہ اقبال کالونی میں عاقل زمان کے گھر کاتالہ توڑ کر سونا مالیتی 14لاکھ روپے ، موبائل ،پرفیوم، ریال اور پرائز بانڈز مالیتی ایک لاکھ 40ہزار روپے ،کوٹھا کلاں میں محمد آصف کے گھر سے تین لاکھ سات ہزار روپے چوری ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید