اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے فاؤنڈیشن کے افسران کے ساتھ میٹنگز کیں اور پولیس فورسز کے لئے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈائریکٹر فنانس کو پاکستان پولیس کے افسران کی ویلفیئر کے پراجیکٹس کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں اور پولیس افسران کی ویلفیئر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے جائیں۔